ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکا گیا بم پھٹنے سے ایک فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکا گیا بم پھٹنے سے ایک فلسطینی زخمی

Sun, 24 Jul 2016 19:55:08    S.O. News Service

جنین 24جولائی(آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں پھینکے گئے ایک بم کے پھٹنے سے کم سے کم ایک فلسطینی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔گذشتہ روزجنین شہرکے جنوبی قصبے میثلون میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکے گئے ناکارہ بم کے دھماکے میں23سالہ محمدجمال نعیرات زخمی ہوگئے۔ زخمی شہری کو جنین کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیاہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے ہمارے نامہ نگارکوبتایاکہ صہیونی فوج کی جانب سے رات کے اوقات میں روشنی پیدا کرنے کے لے چھوڑا گیا ایک بم پھینکا گیا تھا مگر وہ پھٹ نہیں سکا۔ گذشتہ روزفلسطینی شہری نے اپنے گھر کے قریب ایک مشکوک بم دیکھا، اس نے اس بم کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری کا جسم بری طرح جھلس گیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی رات کے اوقات میں روشنی چھوڑنے کے لیے غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں بم پھینکتے رہتے ہیں۔ جو فلسطینی شہریوں کے لیے جان لیواثابت ہوتے ہیں۔


Share: